Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

’کراچی میں آج سے ہیٹ ویو شروع ہو رہی ہے‘

شائع 11 اپريل 2020 08:47am
فائل فوٹو

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو آج سےشروع ہو رہی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ ا ور ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔